مائک پنس سے ملاقات نہ کرنے کے فیصلے پر افسوس ہے، وائٹ ہاؤس
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر کی جانب سے امریکی نائب صدر مائک پنس سے ملاقات نہ کرنے کے فیصلے پر افسوس ہے۔ مائک پنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ فلسطینی انتظامیہ نے نائب صدر سے ملاقات ملتوی کردی ہے۔
اس اقدام کے باعث فلسطینی انتظامیہ نے خطے کے مستقبل کے متعلق تبادلہ خیال کا موقع ضائع کر رہی ہے۔ ہماری ٹیم امن کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
بیت المقدس تازہ ترین، یہاں کلک کریں