Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ٹرمپ کے فیصلے کا عملی جواب .... شہ سرخیاں

سعودی عرب سے پیر 11دسمبر کو شائع ہونے والے شائع ہونے والے عربی اخبار ”الریاض “ کی صفحہ اول کی سرخیاں :۔

٭ شاہ سلمان کیساتھ برطانوی وزیرخزانہ کی ملاقات، برطانیہ اور سعودی عرب کے اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال
٭ خادم حرمین شریفین آج پیر کو کنگ خالد ایوارڈ یافتگان کی تقریب تقسیم انعامات کی صدارت کرینگے ، بدھ کو مجلس شوریٰ کے نئے سیشن کا افتتاح کرینگے
٭ بدعنوانی کے مقدمات میں کسی کو بھی کسی طرح کا کوئی تحفظ حاصل نہیں، گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر
٭ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ٹرمپ کے فیصلے کا عملی جواب ہوگا
٭ اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی کل منگل کو سعودی عرب کا دورہ کرینگے
٭ ناس ایئرلائنز اپنے طیاروں پراسنیزا سیٹس متعارف کرائیگی، یہ کام کرنیوالی دنیا بھر میں پہلی فضائی کمپنی ہوگی ،ناس نے جیفن کمپنی کیساتھ A320NEO نئے طیاروں کی نشستوں کے ڈیزائن کا معاہدہ کرلیا
٭ داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی کامل فتح دہشتگردی کے خلاف عظیم الشان کامیابی ہے، سعودی دفتر خارجہ
٭ بدعنوانی ، ترقی کے قلعے میں سیاہ سوراخ ہے، سیکریٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: