ریاض.... سعودی کابینہ آئندہ منگل 19دسمبر کو 2018ءکا قومی بجٹ منظور کرنے کیلئے خصوصی اجلاس کریگی۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز صدارت کرینگے۔ قومی اقتصاد کے نمایاں نقوش اور تغیرات کو اجاگر کیا جائیگا۔ بجٹ 2017ءکے مالیاتی نتائج اور 2018ءکے لئے مجوزہ بجٹ کا اعلان ہوگا۔ وزیر خزانہ او ر متعدد عہدیدار پریس کانفرنس کرکے تفصیلات بیان کرینگے