Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان اور مصطفی کمال کے درمیان رابطہ

کراچی..تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔ جلد ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔دونوں رہنماوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پی ایس پی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر عمران خان اور مصطفی کمال کے درمیان رابطے کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان پارٹی کو منظم کرنے اور عوام رابطہ مہم کے لئے کراچی کے دورے پر ہیں ۔

شیئر: