آنکھوں کا میک اپ ، ذرا دھیان سے
جمعرات 14 دسمبر 2017 3:00
میک اپ کی بات کی جائے تو ذہن میں سب سے پہلے آنکھوں کا میک اپ آتا ہے . چہرےپر میک اپ کا آغاز آنکھوں سے ہوتا ہے اور اگر آنکھوں کا میک خوبصورتی سے کیا جائے تو پوا چہرہ دلکش اور حسین لگتا ہے . آنکھوں کا غلط میک آپ کے چہرے کے خدوخال کو متاثر کرتا ہے . یہ چہرے کے پورے میک اپ کو خراب کر دیتا ہے اور آپ اپنی عمر سےے بڑی نظر آنے لگتی ہیں . آنکھوں کے میک اپ میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ آئی شیڈز کا مناسب اور کم سے کم استعمال کریں . اپنے لباس کی مناسبت سے شیڈ منتخب کریں اور صرف دو تین شیڈز کی مدد سے جاذب نظر اور باوقار میک اپ کریں . ایسا ہر گز نہ کریں کہ کٹ میں موجود تمام پسندیدہ رنگ تہہ در تہہ جماتی چلی جائیں اور آنکھوں کو ڈسکو بال بنا ڈالیں . یہ غلطی آپ کی میک اپ پر کی گئی تمام محنت برباد کر دے گی .