Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالوں کو خشکی اور روکھے پن سے بچائیں

سردیوں میں جلد کے مسائل ، ہونٹوں اور ایڑیوں  کا پھٹنا  معمول کی بات ہے لیکن ساتھ ہی بال بھی خشک اور روکھے ہو جاتے ہیں .  اکثر اوقات لوگوں کے سر میں خشکی بڑھ جاتی ہے . اس صورتحال سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ تیل کا باقاعدگی سے مساج کریں .  کھوپرے، بادام زیتون ، کلونجی اور سرسوں کا تیل آپس میں مکس کر کے رکھ لیں . استعمال سے پہلے ہلکا سا گرم کریں  اور اسے بالوں کی جڑوں میں لگائیں . اسکا تواتر سے استعمال سردیوں میں بالوں کو مطلوبہ مقدار میں نمی  اور غذائیت فراہم کرتا ہے  اور انہیں روکھے اور بےجان ہونے سے بچاتا ہے . ایک بات کا اور خیال رکھیں کہ شیمپو کا استعمال ہفتے میں صرف  دو بار کریں . شیمپو کی زیادتی بالوں کو نقصان پہنچاتی ہے . 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں