Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے آنر 9 لائٹ کی تفصیلات لیک

ہواوے کمپنی کے نئے اسمارٹ فون آنر 9 لائٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق فون میں 5.65 انچ اسکرین ، کرن 656 پروسیسر اور اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔ فون میں فرنٹ اور بیک پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا۔ہیڈ فون جیک اور مائیکرو یو ایس بی پورٹ کو بھی فون میں شامل کیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 1300 یان اور 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 1600 یان ہو گی۔
مزید پڑھیں:ہواوے انجوائے 7 ایس کی تفصیلات لیک
 

شیئر: