Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فل ڈے بیٹری لائف کے ساتھ ایل جی گرام لیپ ٹاپ متعارف

ایل جی الیکٹرونکس کی جانب سے ایل جی گرام لیپ ٹاپ متعارف کروا دیا گیا ہے۔ ‏لیپ ٹاپ کو 13.3 انچ، 14 انچ اور 15انچ کے ڈسپلے سائز میں پیش کیا گیا ہے۔ ڈیوائس میں کور آئی 7 اور کور آئی 5 پروسیسر دیا گیا ہے۔بیکلٹ کی بورڈ ، ٹچ پیڈ ، ٹچ اسکرین اور فنگر پرنٹ سنسر کو بھی لیپ ٹاپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ کی بیٹری 72 واٹ آورز کی ہے اور ایل جی کے دعوے کے مطابق ایک چارج کے بعد لیپ ٹاپ کو دن بھر استعمال کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کی جانب سے لیپ ٹاپ کی قیمت کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔
 

شیئر: