Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: پاکستان قرأت قرآن و نعت کونسل کے زیر اہتمام سالانہ محفل سیرت النبیﷺ

محمد عرفان شفیق۔کویت
پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کے زیر اہتمام  سالانہ محفل و نعت اور سیرت الرسول صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد  کیا گیا ۔ پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت میں قرآن کریم کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے ایک منفرد مقام اور پہچان رکھتی ہے ۔  سالانہ محفل حمد ونعت اور سیرت الرسول صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا آغازتلاوت قرآن حکیم سے ہوا جسکی سعادت عمر خلیل نے حاصل کی ۔ نقابت کے فرائض محمد یاسین نے   انجام دیے۔ کانفرنس میں کویت کی مختلف سماجی و دینی شخصیات نے بھر پور شرکت کی جن میں معروف سماجی اور مذہبی شخصیت پیر امجد حسین، منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے صدر حاجی عبدالرشید، صدرانجمن غلامان رسول خالد چوہدری، آصف جمال، عتیق الرحمان، خالد منہاس، ملک حبیب الرحمان، زاہد بٹ، ملک اشفاق، سجاد احمد بھٹی، چوہدری فیاض انجم، محمد یونس شاہد، راقم السطور، خلیل احمد راجپوت، سید صداقت علی ترمذی، ڈاکٹر جہانزیب، میاں خورشید انور، ڈاکٹر سید نقیب، انجینیئر محمد عقیل، انجینیئر سلیم چیمہ، محمد فاروق، چوہدری احمد حسین و دیگر شامل تھے۔کانفرنس کی نقابت کے فرائض ننھے نقیب محمد یاسین اور عبدالرحمن نے بخوبی انجام دیے۔ ثناء خوانِ مصطفی میں حاجی محمد الیاس، محمد نواز، محمد خرم، صوفی تنویر احمد، محمد خرم، شاہد    منیر، محمد عاقب اعجاز، مجاہد چشتی اور محمد اعجاز مغل شامل تھے جبکہ قاری صہیب انجم نے اپنے مخصوص انداز میں تلاوت قرآن پاک پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ پروگرام کی خاص بات کم سن بچوں کی قرأت، نعت، نقابت، خطابت اور اسلامی سوال و جواب کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ تھا۔ اس حصے کی نظامت 2ننھے طالبعلم عبدالوہاب اور محمد قاسم نے انجام دیں۔ بچوں کی تربیت اور رہنمائی میں پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کے سینیئرنائب صدر قاری طلعت شریف نقشبندی نے کلیدی کردار ادا کیا۔ بچوں میں قرأت پیش کرنے والوں میں عبدالرحمن آصف، عبداللہ بشیر اور محمد علی حسن شامل تھے، جنہوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں تجوید القرآن کے اصولوں کے عین مطابق تلاوت قرآن حکیم پیش کرکے محفل میں چارچاند لگادیے۔ 2 کم سن طلبہ نے خطابت کے جوہر دکھا کر   داد وصول کی۔ قاری طلعت شریف نے تمام طلبہ و طالبات سے مختلف اسلامی موضوعات پر سوالات کیے اور بچوں نے انتہائی اعتماد کے ساتھ تمام سوالات کے جوابات دیے ۔ قاری طلعت شریف نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ آئیے قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں۔ اپنے بچوں کو پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کی جاری کلاسز میں بھیجیں اور انکی دینی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔  پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کے سرپرست اعلیٰ شمشاد خان تنولی نے ٹیم کو شاندار کانفرنس کے انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کی۔  محمد عرفان عادل نے اپنے خطاب میں کہا   خودبھی قرآن سیکھیں اور اپنے بچوں کو بھی سکھائیں اور اپنی اولاد کی قرآنی و اسلامی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں ۔  ہمار ا مقصد بچوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو بھی علم دین سے روشناس کروانا ہے۔  انہوں نے تمام میڈیا نمائندگان، جن میں حاجی عبدالشکور، شریف حدیثوی، محمد ریاض، جاوید ساقی،راقم السطور، خلیل الرحمان، امتیاز قریشی و دیگرکا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

شیئر: