اسکارف دنیا بھر میں فیشن کا حصہ بنتے جا رہے ہیں اور ایک بڑی تعداد میں خواتین اسٹائلش اور دلفریب نظر آنے کے لیے اسکاف کا استعمال اپنا رہی ہیں ۔خاص طور پر مغرب میں اسکا رواج بہت تیزی سے فروغ پا رہا ہے ۔
اسکارف بالوں کی حفاظت کرتا ہے یہ نہ صرف بالوں کا اسٹائل نہ بننے کی صورت میں متبادل حل فراہم کرتا ہے بلکہ خواتین اسے خود کو فیشن ایبل ظاہر کرنے کے یے بھی استعمال کر سکتی ہیں ۔ اسکارف مختلف رنگوں اور ڈیزائن میں دستیاب ہیں . معصومیت بھری خوبصورتی اپنانے کے لیے سادہ اسکارف جبکہ ماڈرن اسٹائل اپنانے کے لیے شوخ اور پرنٹڈ اسکارف کا استعمال کیا جاتا ہے . اسکارف لینے کا رجحان نہ صرف عام لوگوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے بلکہ کچھ معروف سیلیبریٹیز جیسا کہ ریحانہ اور اور جینیفر لوپز بھی اسکارف کا بطور فیشن استعمال کرتی دکھائی دی ہیں ۔