کویت :پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کا سالانہ اجتماع
23 ویں اجلاس میں آئندہ 2سال کیلئے نئی ایگزیکٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا، رانا اعجاز حسین ایڈوکیٹ صدر منتخب
محمد عرفان شفیق۔ کویت
گزشتہ دنوں کویت میں پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن(کے پی ایف اے) کے سالانہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا ۔ایسوسی ایشن کا یہ 23 واں اجلاس تھا۔اجلاس میں آئندہ 2سال کیلئے نئی ایگزیکٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا۔ کاغذات ِ نامزدگی الیکشن آفیسرپروفیسر ڈاکٹرشجاع الدین کے پاس جمع کروائے گئے۔ اعتراضات اور دستبرداری کے مراحل کے بعد انتخابی عمل کو حتمی شکل دی گئی۔
یہ بات قابل امر ہے کہ کے پی ایف اے کا کوئی کارکن اپنے آپ کو کسی بھی عہدہ کیلئے پیش نہیں کر سکتا۔ دوسرے اراکین نام تجویز کرتے ہیں جس پر 2باقاعدہ ممبران بطور تائید کنندگان دستخط ثبت کرتے ہیں۔
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
ا جتماع کے آغاز میںحافظ وجیہ الحسن کی تلاوت قرآن پاک کے بعد تنظیم کے جنرل سیکریٹری خالد امین نے ایسوسی ایشن کی گزشتہ 2 سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ اسکے بعد الیکشن کمشنر کو انتخابی عمل کے لئے اسٹیج پر دعوت دی گئی۔ الیکشن آفیسر ڈاکٹر شجاع الدین نے انتخابی عمل کا اعلان کرتے ہوئے اس مسرت کا اظہار کیا کہ آئندہ 2 سال(2019ء ۔2018 ء)کیلئے تمام ایگزیکٹو کونسل کے اراکین بلا مقابلہ منتخب قرار پائے ہیں اور مبارکباد پیش کی۔
اس اعلان کے مطابق رانا اعجاز حسین ایڈوکیٹ (صدر)، انجینیئرفیاض احمد چوہدری (سینئیر نائب صدر)، محمد طارق نذیر (نائب صدر)، انجینیئر غلام شبیر (نائب صدر)، خالد امین (جنرل سیکریٹری)، اسامہ شاہد (جوائنٹ سیکریٹری)، شفیع خان (سیکریٹری پبلک ریلیشن)، عبدالمعید خان (سیکریٹری اسلامک کلچرل)، کاشف کمال (اکائونٹس ایگزیکٹو)، احسان الحق (سیکریٹری کمیونٹی آفیسر)، عتیق الرحمن، ارشاد احمد ساہی، محمد شعیب، ثاقب آفتاب، انجینیئراشرف ضیاء، طاہر بشیر، عامر حمید (سیکریٹری الیکٹرانک میڈیا) اور میڈیکل اسسٹنس کمیٹی کیلئے ڈاکٹر آفتاب احمدخان کو بطور چیئرمین نامزد کیا گیا۔ ایجوکیشنل اسسٹنس کمیٹی کیلئے پروفیسر ڈاکٹر علی انصاری کو بطور چیئرمین نامزد کیا گیا۔ اس طرح ینگ پروفیشنل کمیٹی کیلئے حافظ وجیہہ الحسن کو چیئرمین نامزد کیا گیا۔
نائب صدر انجینئرغلام شبیر نے اپنے خطاب میں الیکشن کمشنر کے انتخابی عمل کی تکمیل پر شکریہ ادا کیا اور اعادہ کیاکہ آ ئندہ پہلے سے بڑھ کر کمیونٹی خدمت کے جذبے کو بروئے کار لایا جائے گا۔انہوں نے تمام نئے منتخب اراکین کو مبارک باد پیش کی اور وہ اراکین جو گزشتہ ایگزیکٹو کونسل کا حصہ تھے اور آئندہ کیلئے اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہ ہو سکے اْن کی خدمات کا بھر پور اعتراف کیا۔ میڈیا سے وابستہ تمام حضرات کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اس امر کا اعلان کیا گیا کہ آئندہ 2 سال کیلئے ’’ووپ میڈیا‘‘ کے پی ایف اے کا ’’میڈیا پارٹنر‘‘کے طور پر کام کرے گا۔دیگر میڈیا نمائندگان کی خدمات کو بھی سراہا گیا، یوں یہ تقریب حافظ وجیہ الحسن کی دعا پر اختتام پذیر ہوئی۔
کویت کی تازہ ترین خبریں ، غیرملکیوں سے متعلق فیصلے اور ہدایات، کلک کریں