Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: پاکستان اسکول حولی میں دعائیہ تقریب

* * * محمد عرفان شفیق۔ کویت* * *
    گزشتہ روز پاکستان نیشنل انگلش ا سکول حولی کویت میں ماجد علی چوہدری ڈائریکٹر گروپ آف پاکستان نیشنل انگلش ا سکول کویت ، سعودی عرب، یمن اور عابد علی چوہدری کے والد پروفیسر(ر) محمد علی چوہدری کی تعزیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
       بعد از نماز مغرب اسکول کے احاطہ میں منعقد ہونے والی دعائیہ تقریب میں کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کے علاوہ ہر طبقۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ آخر میں حافظ محمد شبیر ڈائریکٹر پاکستان بزنس سینٹر کویت نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کرائی۔
     یاد رہے کہ پروفیسر(ر) محمد علی چوہدری گزشتہ دنوں جہانِ فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔ماجد علی چوہدری والد کی تدفین کے بعد گزشتہ روز ہی کویت واپس پہنچے ۔

شیئر: