شارجہ میں دھند کے باعث 5بڑے اور99چھوٹے ٹریفک حادثات
شارجہ: ہفتہ اور اتوار کو شدید دھند کے باعث شارجہ میں 5بڑے ٹریفک حادثات کے علاوہ 99چھوٹے اور درمیانے درجے کے حادثات ہوئے۔
شارجہ کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
شارجہ پولیس میں آپریشن کے سربراہ کرنل جاسم بن ہدہ نے الامارات الیوم سے کہا ہے کہ دھند کے باعث آپریشن روم میں 1256ہیلپ کالز موصول ہوئیں۔ شارجہ پولیس نے تمام شاہراہوں پر گشتی اہلکاروں کو تعینات کیا ۔ ہائی وے پر سفر کرنے والوں کی خصوصی رہنمائی کا انتظام کیا گیا۔