ایک ٹماٹر لیں اور اچھی طرح اس کا رس نچوڑ لیں اب اس رس کو دو چمچ کھیرے کا پیسٹ اور ایک چمچ شہد میں شامل کر کے مکس کر لیں . اس مکسچر کا چہرے پر لیپ کریں اور 20 - 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں . کھیرا جلد کو نمی اور تازگی فراہم کرتا ہے اور چہرے سے اضافی تیل کو صاف کر کے قدرتی چکنائی کو برقرار رکھتا ہے . یہ آئلی اسکن کے لیے بہترین ہے . ٹماٹر جلد میں نکھار اور چمک پیدا کرتا ہے . یہ وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہے اور چہرے سے دانوں اور سیاہ دھبوں کا خاتمہ بھی کرتا ہے .