Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچن کی الماریاں کیسے پینٹ کریں ؟ ‎

رنگ یا  پینٹ کرنا ہمیشہ ایک پیچیدہ اورمحنت طلب کام ہے۔ باورچی خانے میں پینٹ سے پہلے ماربل، ٹائلز اور شیشے وغیرہ کو محفوظ رکھنے کے لیے انھیں کم قیمت سلوشن ٹیپ، اخبار یا استر سے ڈھانپ دیں۔ اور کھانے پینے کی تمام اشیا کو فی لوقت باورچی خانے سے نکال دیں۔موثر اورپائیدار پینٹ کے لیے ضروری ہے کہ آپ پہلے  کچن کی اچھی طرح صفائی کرلیں۔ تمام الماریوں، کھڑکیوں اور دروازوں سمیت ہر  چیز سے گرد و غبار، زنگ اور داغ دھبے وغیرہ صاف کرلیں کیوں کہ گرد وغبار کے ساتھ آپ جتنا بھی معیاری پینٹ کریں گے، اس کی خصوصیات زائل ہوجائینگی۔  صفائی اور پالش کے بعد تمام دراڑوں اور درزوں کو مخصوص مادوں کی مدد سے بھردیں .  ہمیشہ کوشش کریں کہ پینٹ معیاری ہو۔ اس طرح آپ باربار کی سرمایہ کاری اور مشقت سے بچ جائیں گے۔ جس مقام پر رنگ تبدیل کرنا مقصود ہو، اس جگہ پر رنگوں کے بد صورت اور بے ترتیب میلاپ سے بچنے کے لیے بارڈر پر ٹیپ یا اخبار وغیرہ لگا کر ہموار اور سیدھا بارڈر قائم کریں اور پینٹ کرتے وقت فرش، چھت اور فرنیچر کے ساتھ رنگوں کے  امتزاج کو مد نظررکھیں . 
 

شیئر: