Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#شہید_محترمہ_بینظیر_بھٹو_کی_یاد_میں

دو مرتبہ پاکستان کی وزیر اعظم رہنے والی واحد خاتون اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سربراہ محترمہ بینظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں قتل کر دیا گیاتھا۔ ان کی 10ویںیاد کے موقع پر ان کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر ان کی یادوں کو تازہ کیا اور اس ملک کے لیے ان کی خدمات کوخوب سراہا۔ہیش ٹیگ #شہید_محترمہ_بینظیر_بھٹو_کی_یاد_میں پاکستان میں پہلے نمبر پر جب کہ عالمی رینکنگ میں 46ویں نمبرکا ٹرینڈ بن گیا اور کچھ ہی دیر میں34ویں نمبر پر پہنچ گیا۔اس کے علاوہ ہیش ٹیگ #دس_سال_بینظیر_بھٹو_کے_بغیر ٹاپ ٹرینڈ رہا۔
گورنمنٹ آف پاکستان نے محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ٹویٹ کیا: محترمہ بینظیر بھٹو ایک متاثر کن خاتون اور کرشمہ ساز قائد تھیں جو اپنی بہادری،مضبوط عزم ،صبر،بےخوفی اورسیاسی باریک بینی کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی صدر فوزیہ قصوری نے تحریر کیا: محترمہ بینظیر بھٹو کی یاد پر ان کے بچوں ،خاندان اور کارکنان کے لیے بہت سی دعائیں اور نیک تمنائیں،دراصل وہ ایک بہادر لیڈر تھیں جنہوں نے جمہوریت کے لیے تاریخ میں اپنا نام چھوڑا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ماں کے بارے میں شعر ٹویٹ کیا:تم زندہ ہو کر مردہ ہو،وہ مردہ ہو کر زندہ ہے۔
ملالہ نے بینظیر کے بارے میں لکھا کہ آپ نے عورتوں اور مردوں کو بہادر سکھائی،آپ نے صرف شیشے کی چھتوں کو نہیں بلکہ لوہے کی سلاخوں کو توڑا،آپ نے اپنے خون سے جمہوریت کو بچایا۔جس نے بھی آپ کو مارا اسے پتہ ہونا چاہئے کہ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گی۔
دنیا نیوز کی طرف سے ٹویٹ کیا گیا:پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 10 ویںیاد منائی جا رہی ہے۔
 

شیئر: