Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوز بٹلر انگلینڈ ٹیم کے کپتان مقرر

لندن(اسپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ کھلاڑی ’’کپتان مورگن کے دورہ نہ کرنے کے باوجود بدستور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے کپتان رہیں گے‘‘۔ انہوں نے کہاکہ اس دورے میں کھلاڑی متحد ہونگے۔ واضح رہے کہ این مورگن اور ایلکس ہیلز نے سیکیورٹی خدشات کے باعث دورے سے معذرت کرلی ہے۔ یہ دورہ 5ہفتوں پر مشتمل ہوگا اور جوز بٹلر اگلے ماہ 3ون ڈے میں انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ مورگن کی عدم موجودگی کے باوجود ٹیم منقسم نہیں ہوگی۔ ہم سب آپس میں اچھے دوست ہیں اور ہمارا گروپ بہت مضبوط ہے۔ جنوری میں ہند کے ایک روزہ میچز کے دورے کے دوران مورگن کو کپتانی دوبارہ سونپتے ہوئے خوشی محسوس کرونگا۔بٹلر نے کہا کہ مورگن نے جس طرز کی کرکٹ سونپی ہے ہم اسے جاری رکھیں گے۔خیال ہے کہ اگر بٹلر اس دورے میں کامیاب ثابت ہوئے اور انہوں نے اپنے کیریئر کے انتہائی بڑے چیلنج سے نمٹ لیا تو مستقل انہیں ہی کپتانی سونپی جاسکتی ہے۔فوری طور پر انگلینڈ کے لئے مورگن کو برطرف کرنا آسان نہ ہوگا تاہم اینڈریو اسٹراؤس پہلے ہی مورگن کے نہ جانے پر مایوسی کا اظہار کرچکے ہیں۔ مورگن کے اقدام کے نتیجے میں انگلینڈ اپنے اہم کھلاڑیوں کو 2017ء کے مصروف شیڈول سے قبل تمام طرز کی کرکٹ میں آرام دینے کا متحمل نہیں ہوگا کیونکہ بٹلر کو اپنی ٹیم میں جوائے روٹ، بین اسٹاکس اور معین علی کی ضرورت ہوگی۔

شیئر: