ایرانی حکومت نے 2سو مظاہرین کو گرفتار کرلیا
تہران: ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اب تک 2سو شہریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ تہران کے میئر علی اصغر ناصر بخت نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدگان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
گرفتار ہونے والے بعض طلبہ کو ابتدائی تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا۔ واضح رہے کہ ٹیلیگرام پر ایرانی خبررساں اداروں نے کہا ہے کہ تہران میں مشتعل مظاہرین نے علی خامنہ ای کے گھر کی طرف رخ کرلیا ہے۔
ایران مظاہرے، تازہ ترین خبروں کے لئے یہاں کلک کریں