ایپل کمپنی کی جانب سے آئی میک پرو کی باقاعدہ فروخت شروع کردی گئی ہے اور اسے امریکا سمیت کئی ممالک میں موجود ایپل اسٹورز میں فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔ آئی میک پرو کمپنی کا مہنگا ترین کمپیوٹر ڈیوائس ہے جس میں انٹل زیون ڈبلیو کلاس پروسیسر ، 32 جی بی ریم ، 1 ٹی بی اسٹوریج ، ایچ ڈی ویڈیو کیمرہ اور نمیرک کی بورڈ کو شامل کیا گیا ہے۔ ڈیوائس کو 8 ، 10 ، 14 اور 18 کورز کے آپشنز میں متعارف کروایا گیا ہے۔آئی میک پرو کی قیمت 5 ہزار ڈالر ہے اور رواں ماہ کے آغاز میں پری آرڈرز کے لیے پیش کیا گیا تھا۔