ٹرمپ کے بیانات ایرانی مظاہرین کے لئے نقصان کا باعث
واشنگٹن: بین الاقوامی امور کے ماہرین نے کہا ہے کہ ایران میں ہونے والے مظاہروں سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات ایرانی مظاہرین کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ ان بیانات سے ایرانی عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے بیانات کو ایرانی انتظامیہ مظاہرین کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ ایران میں ہونے والے مظاہروں سے امریکہ کا کوئی تعلق نہیں نہ ہی امریکی صدر کو ان مظاہروں سے متعلق بیانات جاری کرنے کی ضرورت ہے۔ ایرانی انتظامیہ ٹرمپ کے بیانات کو استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کی تصویر مسخ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔