Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریڈ پیزا بنانے کی ترکیب‎

اجزاء:
ڈبل روٹی کے سلائس ۔آٹھ عدد
سبزی یا چکن۔ڈیڑھ کپ ابلی ہوئی
کالی مرچ پسی ہوئی۔آدھا چائے کا چمچ
نمک۔آدھا کھانے کا چمچ
سویا ساس ۔ایک کھا نے کا چمچ
کیچپ۔دو کھانے کے چمچ
مایونیز۔دو بڑے چمچ
پنیر۔ایک کپ (کش کیا ہوا)
ترکیب:ابلی ہوئی سبزی یا چکن میں کالی مرچ ،سویا ساس،کیچپ اور مایونیز اچھی طرح ملا لیں اور سلائس پر فلنگ پھیلا لیں . تمام سلائس اسی طرح تیار کر یں اورپھر ان پر کش کیا ہوا پنیر چھڑک دیں۔پہلے سے گرم اوون میں گرسیس ٹرے پر رکھ دیں . دس منٹ کے لئے بیک کریں . بریڈ پیزا تیار ہے .

شیئر: