مونٹریال۔۔۔کینیڈا میں سردی کی شدید لہر اور برف باری کے باعث فضائی ٹریفک کا نظام درہم برہم اور سیکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ فضائی کمپنیوں نے سالانہ تعطیلات منانے والے مسافروں کی سہولت کے لئے ٹکٹ کی تاریخ تبدیل کرانے کی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کینیڈا کے سرکاری حکام کے مطابق نئے سال کے پہلے دن صرف ٹورانٹو ایئر پورٹ سے 500 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، دیگر شہروں مونٹریال، کیلگری اور آٹوا میں بھی ایسی ہی صورتحال رہی۔