شیاؤمی کمپنی ریڈمی نوٹ 5 اسمارٹ فون متعارف کرنے کو تیار
شیاؤمی کمپنی کے متعلق یہ رپورٹس سامنے آ رہی تھیں کہ کمپنی پچھلے سال متعارف کیے جانے والے اسمارٹ فون ریڈمی نوٹ 4 سیریز کا اگلا اسمارٹ فون لانچ نہیں کرے گی تاہم اب یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ریڈمی نوٹ سیریز کا اگلا سمارٹ فون ریڈمی نوٹ 5 تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور اسے 2018 کی دوسری سہ ماہی میں ہی متعارف کروا دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون متعارف کروانے میں اس لیے تاخیر کی جارہی ہے کیونکہ کمپنی قالکوم کی جانب سے اسنیپ ڈریگن 632 پروسیسر متعارف کئے جانے کا انتظار کر رہی ہے جس کے بعد اس پروسیسر کو ریڈمی نوٹ 5 کا حصہ بنایا جائے گا۔ فون سے متعلق سامنے آنے والی بنیادی تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فون میں اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔ فون میں 2160×1080 پکسل ریزولوشن کے ساتھ 5.99 انچ ایچ ڈی ڈسپلے شامل کیا جائے گا۔اسمارٹ فون کو 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں متعارف کروایا جائے گا۔ اگر اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ کی بات کی جائے تو فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا جائے گا جس میں 12 میگاپکسل کے دو کیمرے شامل ہونگے۔فون کا فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہوگا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی.فون کی قیمت ممکنہ طور پر 1599 یان ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ شیاؤمی کمپنی رواں سال می 7 اسمارٹ فون بھی متعارف کروانے جا رہی ہے جس میں پہلی بار اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ فنگر پرنٹ اسکینر کی جگہ آئی فون ایکس جیسے فیس آئی ڈی فیچر کو شامل کیا جائے گا ۔