Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کا بیان افسوسناک ہے، نوازشریف

اسلام آباد..... مسلم لیگ (ن)کے سربراہ اورسابق وزیر اعظم نوازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ کسی ریاستی سربراہ کو دوسری ریاست سے مکالمہ کرتے ہوئے مسلمہ بین الاقوامی آداب اور سفارتی اخلاق کا خیال رکھنا چاہیے۔ یہ کسی ڈکٹیٹر کی حکومت نہیں کہ ایک فون کال پر ڈھیر ہوجائے ¾عوامی حکومت دھمکیوں کی پروا نہیں کرتی ¾کولیشن سپورٹ فنڈ کو امداد یا خیرات کا نام نہ دیا جائے ۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کوئی ایسی حکمت عملی وضع کریں جس سے ہمیں امریکی امداد کی حاجت باقی نہ رہے ¾ ہمیں پورے اخلاص کے ساتھ اپنے کردار اور عمل کا ضرور جائزہ لینا چاہیے۔ بدھ کو پنجاب ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ سال نو کے آغاز کے ساتھ ہی امریکی صدر کی طرف سے ایک غیر سنجیدہ ٹوئٹ کا جاری ہونا افسوسناک ہے ۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کسی ریاستی سربراہ کو دوسری ریاست سے مکالمہ کرتے ہوئے مسلمہ بین الاقوامی آداب اور سفارتی اخلاق کا خیال رکھنا چاہیے۔نوازشریف نے کہاکہ نائن الیون کے بعد سے اب تک سب سے بھاری قیمت صرف پاکستان نے ادا کی ہے ۔سب سے بھاری نقصان پاکستان کاہوا ہے۔ 17 برس سے ایسی جنگ میں الجھے جو بنیادی طور پر ہماری نہیں تھی۔

شیئر: