انقرہ۔۔۔ ترکی کے جنوب مشرقی صوبے ہاتے پر شام سے 2 گولے داغے گئے۔ یہ گولے شام میں ا?س علاقے سے پھینکے گئے جو شامی صدر بشار الاسد کی فوجی دستوں کے زیر کنٹرول ہے۔ ترک سرحد پر تعینات فوجی دستوں نے بھی جوابی فائر کیا۔ اس گولہ باری کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب اردگان شامی صدر بشار الاسد کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔