Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد کی حفاظت کے لیے روز مرہ کی توجہ درکار ہوتی ہے ‎

خوبصورت ، دلکش اور تروتازہ جلد کس کی خواہش نہیں ہوتی .  تمام خواتین چاہتی ہیں کہ وہ پرکشش  اور حسین جلد کی مالک ہوں  اور اس کے لیے وہ کسی الہ دین کے چراغ کی تلاش میں ہوتی ہیں جو  فوراً انکی خواہش کو پورا کر دے . حالانکہ جلد  کو رعنائی بخشنے کے لیے  تیز ترین ٹوٹکے کام نہیں آتے . اس کے لیے مسلسل جلد کی مناسب صفائی اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے .  جلد توجہ مانگتی ہے موسم کے اثرات سے تحفظ مانگتی ہے دھوپ ، گرمی اور سورج کی تپش سے بچاؤ کا تقاضہ کرتی ہے لیکن اکثر خواتین  جلد پر توجہ دینے کے بجائے  اور اس کی مناسب صفائی ستھرائی کے بجائے چند قیمتی اور مہنگی مصنوعات پر بھروسہ کر لیتی ہیں اور بوقت ضرورت  فیشل اور ماسک کا استعمال کر کے یہ سمجھتی ہیں  کہ اب جلد حسین اور چمکدار ہو جائے گی  . یہ سچ ہے کہ اچھی مصنوعات جلد پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہیں گھریلو ٹوٹکے بھی جلد کے لیے کارآمد ثابتت ہوتے ہیں لیکن یہ سب چٹکی بجا کر حاصل نہیں کیا جا سکتا اس سب میں کافی وقت درکار ہوتا ہے . جبکہ خواتین فوری طور پر بہترین نتائج کی خواہاں ہوتی ہیں . وہ تھکن زدہ اور بے رونق جلد کی  کشش کو تیزی سسے بحال کرنے کے لیے  مہنگی مصنوعات کا سہارا لیتی ہیں جو جلد کی نمی ، چمک اور خوبصورتی کو جلد از جلد بحال کر دیں .  یہ جلد کی حفاظت نہیں بلکہ شارٹ کٹ ہے . چہرے کی جلد کی حفاظت کا انتظام روز کرنا پڑتا ہے  مسلسل اور باقاعدگی سے کی گئی کوشش سے جلد کو تروتازہ اور جوان رکھا جا سکتا ہے . 
 

شیئر: