گوگل کے اسمارٹ فون پکسل 2 ایکس ایل میں وائس میسجنگ کا مسئلہ سامنے آگیا ہے اور صارفین کی جانب سے یہ شکایات درج کروائی جارہی ہیں کہ پکسل 2 ایکس ایل کے ذریعے بھیجے جانے والے آڈیو پیغامات کا والیوم وصول ہونے کے بعد گھٹ جاتا ہے جس کے باعث وصول کنندہ کو اسمارٹ فون کا والیوم فل کرنے کے باوجود بھی اس وڈیو پیغام کو سمجھنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔گوگل کے کمیونیٹی مینجر اور اورن ہانکوک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کمپنی اس مسئلے سے متعلق آگاہ ہے اور جلد ہی اسے حل کرنے کے لیے اپڈیٹ جاری کر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ مسئلہ صرف گوگل آللو ، انسٹا گرام ، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ جیسی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشنز کے ذریعے بھیجے جانے والے آڈیو پیغامات میں ہی سامنے آرہا ہے۔اسمارٹ فون کے ذریعے کی جانے والی فون کالز اس مسئلے سے متاثر نہیں ہو رہی ہیں۔