ایچ اینڈ گلوبل کی جانب سے سیکنڈ جنریشن نوکیا 6 اسمارٹ فون کو متعارف کروا دیا گیا ہے۔ فون میں 5.5 انچ آئی پی ایس ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 630 پروسیسر ، گوریلا گلاس پروٹیکشن اور اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ کمپنی نے ساتھ ہی فون کو جلد اینڈرائیڈ اوریو پر اپگریڈ کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔فون کو 4 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ کیمرہ سیٹ اپ میں 16 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ شوٹر شامل کیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر ا?ورز سکی ہے۔ ہیڈ فون جیک اور فنگر پرنٹ سکینر کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔فون کو کالے اور سلور رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 230 ڈالر جبکہ 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 260 ڈالر ہے۔ اسمارٹ فون کے پری ا?رڈرز شروع کر دیے گئے ہیں جبکہ اس کی باقاعدہ فروخت 10 جنوری سے شروع ہوگی۔