Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایل جی کمپنی کا بجٹ اسمارٹ فون متعارف

ایل جی کمپنی نے بجٹ اسمارٹ فون ایل جی ٹریبیوٹ ڈائنیسٹی متعارف کروا دیا ہے۔اسمارٹ فون میں 5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، آکٹا کور میڈیا ٹیک پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 8 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 2500 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فور جی ایل ٹی ای سپورٹ کو بھی فون میں شامل کیا گیا ہے۔فون کی قیمت 60 ڈالر ہے اور اسے فروخت کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایل جی وی 30 ایک اور رنگ میں متعارف کرادیا گیا

شیئر: