کڑاہی قیمہ بنانے کی ترکیب
اجزاء:
مٹن قیمہ : 400 گرام
مٹن کلیجی (چھوٹے ٹکڑے ) : 200 گرام
مٹن چانپ : 200 گرام
لہسن (پسا ہوا ) :ایک کھانے کا چمچ
ادرک (پسا ہوا ) : ایک کھانے کا چمچ
ادرک (باریک کٹا ہوا ) : ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچیں ( باریک کٹی ہوئی ) : 8 عدد
ہرا دھنیا : حسبِ ضرورت
ٹماٹر ( باریک کٹے ہوئے ) : 125 گرام
پیاز ( باریک کٹے ہوئے ) : 2 عدد درمیانہ سائز
لیموں کا رس : 2 کھانے کے چمچ
سرخ مرچیں ثابت: 8 عدد
سرخ مرچیں ( پسی ہوئی ) : ایک چائے کا چمچ
سونف : ایک چائے کا چمچ
دھنیا (ثابت ) : ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ (کٹا ہوا ) : ایک چائے کا چمچ
دہی : آدھا کپ
گھی: آدھا کپ
مٹر : 125 گرام
ترکیب :سب سے پہلے قیمہ اور چانپیں اچھی طرح دھو کر چھلنی میں رکھ دیں تاکہ ان میں سے پانی نکل جائے ۔ اس کے بعد ایک پین میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی ، پانی میں ڈال کر ابالیں اور پھر اس میں کلیجی ڈال دیں کچھ دیر بعد کلیجی کا پانی پھینک کر اسے دھو لیں،اس عمل سے کلیجی کی بساند دور ہو جائے گی ۔ اس کے بعد کڑاہی میں گھی گرم کرکے پیاز فرائی کریں جب ان کی رنگت تبدیل ہو جائے تو اس میں ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں تاکہ ٹماٹر گل جائیں ۔پانچ منٹ بعد اس میں لہسن ادرک پسی ہوئی ،سرخ مرچیں ،سونف ، دھنیا ،ہلدی وغیرہ ڈال کر مصالحہ بھوننا شروع کر دیں ۔ ساتھ ساتھ پانی کا چھینٹا بھی لگاتے جائیں ۔ مصالحہ بھوننے کے دوران ہی اس میں قیمہ ، کلیجی ، مٹر اور چانپیں بھی شامل کر دیں اور بعد میں دہی اور گرم مصالحہ ڈال کر مسالحہ اچھی طرح بھونیں ۔ جب دہی کا پانی خشک ہو جائے اور مصالحہ گھی سے الگ نظر آنے لگے تو اس میں موجود تمام اجزاء گلانے کے لئے اس میں گرم پانی ڈالیں اور ڈھکن ڈھانپ دیں ۔جب چانپیں ، کلیجی ،قیمہ اچھی طرح گل جائیں تو اس میں توے پر بھونی ہوئی ثابت سرخ مرچیں ،باریک کٹا ہوا ادرک ، ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر دم پر رکھ دیں ۔چٹ پٹا کڑاہی قیمہ روغنی نان یا پراٹھوں کے ساتھ پیش کریں ۔
مزیدار ریسپیز کےلئے تصویر کلک کریں: