Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کی کامیابی سے مسلم خواتین خوفزدہ

واشنگٹن۔۔۔ٹرمپ کے جیتنے کے بعد امریکہ کی مسلم خواتین حجاب کے استعمال کے سلسلے میں خوفزدہ ہیں۔ مسلم خواتین نے اپنی ویب سائٹس پر ان خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈر ہے کہ آئندہ حجاب کرنے کی صورت میں امریکیوں کی جانب سے نفرت کے اظہار کے طور پر تشدد کا سامنا کرنا پڑیگا۔ اس کی بنیادی وجہ مسلمانوں کے حوالے سے ٹرمپ کا موقف ہے۔ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران تجویز کیا تھا کہ مسلمانوں کو امریکہ آنے سے روکا جائے۔دریں اثناء سوشل میڈیا پر بہت سارے لوگوں نے امریکہ میں مقیم حجاب استعمال کرنے والی اپنی عزیز خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پبلک مقامات پر حجاب کے ساتھ جانے سے گریز کریں۔ اس کے برعکس کچھ لوگوں نے مسلم خواتین سے کہا ہے کہ وہ اپنی شناخت قائم رکھیں ۔ حجاب استعمال کرتی رہیں۔ وہ ان کا ساتھ دینگے ۔ اگر ان کے ساتھ بدسلوکی ہوتی ہے تو اس کا مقابلہ کیا جائیگاوہ خود بھی صبر کریں۔

شیئر: