Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلیفورنیامیں کیچڑ کا سیلاب، 13 افراد ہلاک

کیلیفورنیا ۔۔۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوب میں شدید بارش کے بعد سیلاب اور کمر تک کیچڑ کے ریلے کے باعث 13 افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ ہسپتال پہنچائے جانے والے افراد میں سے کم از کم 20 افراد کو طوفان کے باعث زخم آئے ہیں جبکہ4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ سینٹا باربرا کے مشرق رومیرو کینیون میں کم از کم 300 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہاں کا منظر پہلی جنگ عظیم کے کسی میدان کا سماں پیش کرتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کیچڑ کا سیلاب اسی علاقے میں آیا ہے جہاں گزشتہ ماہ جنگل کی آگ سے تباہی ہوئی تھی۔ 

شیئر: