Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرخ ملبوسات کی بہار ‎

سرخ  ایک ایسا رنگ ہے جو ملبوسات میں مشرقی تاثر کو دلفریب انداز میں ابھارتا ہے  . یہ ہر موسم اور ہر تقریب کے لیے نہایت موزوں رنگ ہے جو کبھی بھی آؤٹ آف فیشن نہیں ہوتا  . اس رنگ کا تاثر چمکدار اور روشن ہے .  اسے محبت کی علامت قرار دیا جاتا ہے اسی لیےیہ رنگ دلکشی کا مظہر بھی ہے . 
 سرخ رنگ ان  چند رنگوں میں شامل ہے جن کی جگمگاہٹ اور  دلکشی تقریبات کو چار چاند لگا دیتی ہے . لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ رنگ دن کی تقریبات کے مقابلے میں رات کی تقریبات کے لیے زیادہ موزوں  ہے.  اسی طرح اسے بنا کسی کنٹراسٹ کے استعمال کرنا بھی مناسب نہیں  . سرخ رنگ کی بھرمار بوجھل پن پیدا کر سکتی ہے لہٰذا سرخ ملبوسات کے ساتھ منفرد امتزاج والے رنگوں  کنٹراسٹ بہت اہم ہے .  سرخ رنگ فیشن اور گلیمر کی علامت مانا جاتا ہے اور اسکے شاہی تاثر کے باعث ڈیزائنرز ہر نئی کلیکشن میں اسے نت نئے اسٹائلز کے ساتھ متعارف کراتے ہیں . 

شیئر: