Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ گلیکسی ایس 9 کی تفصیلات سامنے آگئیں

سامسنگ کمپنی دو نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 9 اور گلیکسی ایس 9 پلس آئندہ ماہ موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کروانے جا رہی ہے۔ تازہ لیکس میں گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں ۔ گیلکسی ایس 9 اسمارٹ فون میں 5.8 انچ سپر امولڈ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، آئرس اسکینر ، وائرلیس چارجنگ ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔اسمارٹ فون واٹر اور ڈسٹ پروف بھی ہوگا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل کا کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل کیا جائے گا۔ ایس نوں پلس اسمارٹ فون میں 6.2 انچ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر اور ڈوئل بیک کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا۔ فون میں 6 جی بی ریم اور 512 جی بی تک اسٹوریج شامل کیے جانے کا امکان ہے۔دونوں اسمارٹ فونز کی قیمتوں سے متعلق کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

شیئر: