Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل سے جانیے کہ آپ کا چہرہ عالمی میوزیم میں موجود کس مجسمے سے ملتا ہے؟

گوگل کی جانب سے آرٹس اینڈ کلچر ایپ کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروادیا گیا ہے۔ نئے فیچر کی مدد سے صارفین یہ جان سکیں گے کہ ان کا چہرہ کسی عالمی میوزیم میں موجود کس شخصیت کے مجسمے سے ملتا ہے۔گوگل نے اس مقصد کے لیے 70 ممالک میں موجود 1200 سے زائد میوزیم اور گیلریز سے اشتراک کیا ہے۔ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو اپنی سیلفی لینا ہوگی جس کے بعد گوگل چہرے کے خدوخال اور رنگت کی بنیاد پر ملتے جلتے مجسمے کی تصویر اور اس سے متعلق تفصیلات صارف کو پیش کرے گا۔ نئی اپ ڈیٹ کو گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور میں پیش کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پکسل 2 ایکس ایل میں وائس میسجنگ مسئلہ سامنے آگیا
 

شیئر: