Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچن ٹپس‎

آملیٹ کے اجزاء  پھینٹتے وقت ایک چائے کا چمچ دودھ اور ایک چمچ پانی ملا لیا جائے تو آملیٹ نرم اور پھولا ہوا بنتا ہے .
کریم یا ملائی کو کھٹا ہونے سے بچانے کے لیے اس میں تھوڑی سی چینی شامل کرکے ٹھنڈی جگہ پر رکھیں اس کا ذائقہ نہیں بدلے گا .
اگر گوشت میں سے ہلکی سی بو محسوس ہو تو اس پر ایک چمچ  آٹے کی بھوسی اچھی طرح مل دیں اور دس منٹ بعد دھو لیں  .
آلو کٹنے کے کچھ دیر بعد ہی رنگ بدلنے لگتے ہیں اور کالے ہو جاتے ہیں .  آلو کاٹنے کے بعد اگر انہیں تھوڑی سی پھٹکڑی ملے پانی میں ڈال کر دھو  لیا جائے تو آلو کالے نہیں ہونگے .
اگر  آٹا گوندھتے وقت نمک اور پانی کے ساتھ دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل بھی شامل کر لیں تو رو ٹی نرم بنتی ہے . 
یہ بھی پڑھیں:کچن کی الماریاں کیسے پینٹ کریں ؟

شیئر: