Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیرمیں ٹی 20ٹورنامنٹ

 
سعودی کرکٹ سینٹر کے زیر اہتمام ہونےوالے ٹورنامنٹ کے ابتدائی  4میچوں کا فیصلہ ہوگیا
 
 
 
جی ایس ایوب 
 
 
سعودی کرکٹ سینٹر کے تعاون اور عسیرکرکٹ کے زیراہتمام کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی ایس سی سی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچوںکا فیصلہ ہوگیا۔
ٹورنامنٹ کا افتتاح اے سی ایل کے چیئرمین ریاض چوہدری نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں کے لئے بھاری انعامات کا اعلان ہوا جبکہ سعودی کرکٹ سینٹر کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔ دفاعی چیمپئن فیصل آباد کنگز کے چیئرمین غلام فرید چشتی پرعزم ہیں کہ فیصل آباد کنگز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔
پہلا میچ لاہور بادشاہ اور کے پی کے بنوں کے درمیان کھیلا گیا جسے کے پی کے بنوں نے 6وکٹوں سے جیت لیا۔ لاہور بادشاہ نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں پر 23رنز بنائے جس میں فیاض نے 60،رشید عباسی نے 28، عرفان شاہ 36طاہر خواجہ نے 27رنز بنائے۔کے پی کے کی جانب سے علی رحمان قاسم اور شیرنواز نے دو ، دو کھلاڑیوںکو آوٹ کیا۔ جواب میں کے پی کے بنوں نے 18.4اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 216رنز بنائے جس میں شیرنواز نے 81، عابد خان نے 43، افتخار خان نے 29 اور طاہر خان نے 28رنز بنائے ۔ عرفان شاہ اور قمر حسین نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ شیرنواز کوآل راونڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
دوسرے میچ میں جو ھانکو الیون اور کھوکھر الیون کے درمیان ہوا جو ھانکو الیون نے 21رنز سے جیت لیا۔ ھانکو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں پر 223رنز بنائے۔ ذولکفیل نے 55 ، کپتان فراست آفریدی نے 52، نوید نے 32، ندیم نے 22رنز بنائے۔ کھوکھر الیون کی جانب سے زاہد انجم اور افراسیاب نے دو، دو ناگر اور فیصل نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔جواب میں کھوکھر الیون نے 6وکٹوں کے نقصان پر 202رنز بنائے ۔ عماد نے 79، نسیم 63، شمریز نے 13اور ناگر نے 11رنز بنائے۔ محمد بلال نے 3، عاقب سہیل اور طاہر عباسی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔کپتان فراست آفریدی مین آف دی میچ قرار پائے۔
تیسرے میچ میں الحرمین الیون نے سعودی جرمن اسپتال کی ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔ سعودی جرمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 168رنز بنائے جس میں مرزا رضوان نے 53، آصف ابرار52، مجتبیٰ نے 17، رفیق بٹ نے 17رنز بنائے۔ الحرمین کی جانب سے عثمان اور فہیم نے دو، دو اور وسیم نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں الحرمین نے 16.3اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 169رنز بنائے ۔ وسیم نے 65، ارشد نے 48، وقاص نے 21، نعیم نے 6رنز بنائے ۔ سعودی جرمن کی جانب سے رضوان محمد وسیم مین آف دی میچ قرارپائے۔
ٍ چوتھے میچ میں بن عارف الیون کو عیدی الیون کے ہاتھوں 26رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عیدی الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6وکٹوں پر 184رنز بنائے۔ شیروز منیر نے 32، منیر احمد 27، عثمان زمان نے 24، مسرور نے 21رنز بنائے۔ عقیل نے 4، غضنفر اور کاشف نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں بن عارف 18اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بناسکی۔ شان علی نے 32، آصفر نے 27، عقیل نے 23، مدثر نے 21 رنز بنائے۔ نعیم نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4، عثمان نے 2، ندیم نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ محمد نعیم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 
 ******

شیئر: