Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھائی لینڈ سرمایہ کاروں کو’’اسمارٹ ویزے‘‘ جاری کریگا

بنکاک ۔۔۔ تھائی حکومت نے دنیا بھر سے ماہرین کو چار چار سال کے ’اسمارٹ ویزے‘ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان ویزوں کا اجراء  یکم فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ یہ بات ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے بتائی۔ اس فیصلے کا مقصد ملکی اقتصادی  ترقی کی رفتار بڑھانا ہے۔  ویزے سائنس، میڈیکل، الیکٹرانکس، روبوٹکس اور دیگر کئی شعبوں کے ماہرین کو بنیادی شرائط پوری کرنے پر دیے جائیں گے۔ کم اخراجات کی وجہ سے سالانہ بنیادوں پر لاکھوں افراد تھائی لینڈ کا رخ کرتے ہیں۔ پچھلے سال 35  ملین غیر ملکی سیاح تھائی لینڈ گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:چین، تھائی لینڈ ریل سروس کے تعمیراتی کام کا آغاز

شیئر: