اجزاء :
سادہ آٹا : دو پیالی
کارن فلور : دو کھانے کے چمچ
نمک : ایک چوتھائی چائے کا چمچ
تلنے کے لئے تیل
ترکیب:ایک پیالی میں آٹا چھان کر نمک ملا لیں اور اس میں پانی ڈال کر ذرا سخت آٹا اچھی طرح گوندھیں ، پھر اپنے ہاتھوں پر ذارا سا تیل لگا کر درمیانے سائز کے پیڑے بنا لیں .اب ان پیڑوں سے بڑی اور باریک روٹی بیل لیں ،پھر کسی گول ڈھکن سے چھوٹی چھوٹی پوری کی شکل کی ٹکیاں کاٹ لیں ۔ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں جب خوب گرم ہو جائے تو گول گپے تلنا شروع کر دیں ۔جب پھول کر گولڈن ہو جائیں تو نکال کر ایک چھلنی میں رکھ دیں تاکہ چکنائی جذب ہو جائے ۔
گول گپے کے ساتھ املی کا پانی :
املی: ایک پیالی
گرم پانی :پانچ پیالی
نمک : حسبِ ذائقہ
لال مرچ پسی ہوئی : ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی : ایک چائے کا چمچ
کالا نمک : چٹکی بھر
سونٹھ : ایک چائے کا چمچ
چینی : ایک کھانے کا چمچ
بھنا سفید زیرہ: ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا )
یہ سب چیزیں پانی میں ملا کر املی کا گاڑھا گاڑھا ساس بنا کر تھوڑا سا پکا کر چھان لیں ۔ گول گپے کے ساتھ پیش کریں ۔
مزیدار ریسپیز کےلئے تصویر کلک کریں: