برلن۔۔۔ جرمنی، نیدر لینڈ ،آسٹریااور بلجیم سمیت شمالی یورپی ممالک میں شدید طوفان کی زد میں ہیں، جہاں تیز ہوا چلنے سے اب تک 8 افراد ہلاک ہو گئے، متعدد مکانات تباہ ہو گئے ،درخت گر گئے اور ہزاروں مکانوں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔جرمنی میں ٹرین سروس جبکہ نیدر لینڈ کے ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمدورفت بھی معطل رہی۔جرمنی اور نیدر لینڈ میں طوفان کے سبب تیز ہوا چلنے سے کئی درخت گر گئے ہیں اور مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں۔شمالی یورپ میں 140 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ جرمنی میں ٹرین سروس معطل ہے جبکہ نیدر لینڈ کے ہوائی اڈے پر کچھ دیر کے لیے پروازوں کی آمدورفت بھی معطل رہی۔300سے زیادہ پروازین منسوخ ہوئی ہیں اور مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایئر پورٹ پر آنے سے پہلے ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر ڈھائی سو سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ منہ زور ہوا گھروں کی چھت پر لگے ٹائلز بھی اڑا لے گئیں۔یہی نہیں، راہ چلتے افراد بھی قلابازیاں کھاتے دکھائی دیے۔یہ طوفان جرمنی میں سے گزرتے ہوہفتہ کی شام تک پولینڈ پہنچے گا۔طوفان سے مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔طوفان کے سبب برطانیہ میں بھی تیز ہوائیں چلیںجس سے درخت گر گئے اور ہزاروں مکانوں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔محکمہ موسمیات نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔ سردی بڑھنے کے سبب اسکول بھی بند ہیں۔ٹویٹر پر مختلف افراد نے درخت گرنے اور ٹرک الٹنے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔جرمنی میں ایک ٹرانسپورٹ ویب سائٹ کے مطابق تیز ہوائوں کے سبب 17 ٹرک الٹ گئے ہیں۔ ڈچ ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کو بجلی فراہم کرنے والی پاور لائنز پر درخت گر گئے ہیں۔ادھر برطانیہ میں بھی مختلف مقامات پر110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائوں نے شہریوں کو مشکلات میں ڈالے رکھا۔ انگلینڈ میں ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ امریکہ میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی ۔ہزاروں فلائٹس منسوخ کر دی گئیں۔نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ نیو انگلینڈ سمیت کئی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں اور ان دنوں 18 انچ فی گھنٹہ برفباری ہو رہی ہے جس کے باعث زمینی اور ہوائی ٹرانسپورٹ کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ نیو انگلینڈ کے مشرقی حصے میں برف باری سے پورے علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی۔ ’’برفانی بم‘‘ طوفانوں اوربارشوں سے کہیں خطرناک ثابت ہوا ۔ شدید سردی کی ایک لہرہر طرف پھیلی ہوئی ہے۔اسکول کالج تمام تعلیمی ادارے بند کر دئیے ہیں۔ پولیس کی جانب سے کار سواروں کو گھروں سے نکلتے وقت احتیاط کرنے کی ہدایت دی گئی۔