انسٹا گرام نے میسیجنگ سیکشن کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس میں صارف کے ایکٹیویٹی سٹیٹس کو ظاہر کیا جائے گا یعنی اب انسٹا گرام بھی فیس بک اور واٹس ایپ کی طرح اس بات کو ظاہر کرے گا کہ صارف آخری بار کب آن لائن ہوا تھا۔ اس فیچر کو شو ایکٹیویٹی اسٹیٹس کا نام دیا گیا ہے اور اسے انسٹا گرام سیٹنگ سے ان ایبل بھی کر دیا گیا ہے۔ صارفین اگر چاہیں تو سیٹنگز میں جا کر اس فیچر کو بند بھی کر سکتے ہیں تاہم اپنا ایکٹیویٹی اسٹیٹس بند کرنے کے بعد صارفین دوسرے افراد کا ایکٹیویٹی اسٹیٹس بھی نہیں دیکھ سکیں گے۔فیچر کو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انسٹاگرام کی نئی اپڈیٹس جاری