کویت ..... کویت کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح نے اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کو 22فروری تک جرمانوں اور سزاﺅں سے استثنیٰ دیدیا۔ 29جنوری سے 22فروری تک غیر قانونی تارکین کسی جرمانے کے بغیرکویت سے وطن واپس جاسکیں گے۔ فنگر پرنٹس کے منفی اثرات بھی مرتب نہیں ہونگے۔ باقاعدہ ویزے پر کویت واپس آسکیں گے۔ 8برس قبل امیر کویت نے غیرقانونی تارکین کو اسی طرح کی مہلت دی تھی۔ فروری 2011ءمیں سزاﺅں اور جرمانوں سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ کویت میں ا قامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ایک لاکھ کے لگ بھگ ہیں۔ یہ لوگ ویزوں پر آئے تھے ۔ اقامے کی کارروائی مکمل نہیں کرائی تھی۔ تقریباً15ہزار اس طرح کے ہیں جبکہ 35ہزار نے اقامے جاری کرالئے تھے ۔ میعاد ختم ہونے کے بعد اصلاح حال نہیں کرایا۔