Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایل جی ارسٹو 2 اسمارٹ فون لانچ‎

ایل جی کمپنی کی جانب سے ارسٹو 2 اسمارٹ فون متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھانے کا آپشن بھی موجود ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔ فرنٹ کیمرے سے موبائل کو ان لاک کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی کیلئے فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سکینر بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 2410 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اس کا ٹاک ٹائم 17 گھنٹے سے زائد ہے۔ فون کی قیمت 140 ڈالر ہے اور اسے فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ایل جی کمپنی کا بجٹ اسمارٹ فون متعارف
 

شیئر: