مملکت اور امارات کو جوڑنے والی شیخ خلیفہ بن زاید شاہراہ کا افتتاح
ابوظبی ..... ابوظبی کمپنی برائے خدمات عامہ نے بدھ کو سعودی عرب اور امارات کو جوڑنے والی شیخ خلیفہ بن زاید شاہراہ کا افتتاح کردیا۔ اس شاہراہ نے المفرق اور الغویفات چوکیوں کو ایک دوسرے سے جوڑ دیا ہے۔یہ ابوظبی میں نافذ کیا جانے والا ٹرانسپورٹ کا انتہائی اہم منصوبہ ہے۔ ابوظبی کی مجلس عاملہ کے نائب صدر شیخ ہزاع بن زاید آل نہیان نے کہا کہ برسہا برس کی انتھک جدوجہد کی تاجپوشی ہے۔ یہ سعودی عرب سے امارات کو جوڑنے والا نیا راستہ ہے۔ اس پر مارچ 2014ءمیں کام شروع ہوا تھا۔ 5.3ارب درہم لاگت آئی۔