واشنگٹن ۔ ۔۔ امریکی ریاست ورمونٹ میں جی پی ایس ایپ کی رہنمائی میں گاڑی چلانیوالے شخص کی کرائے کی ایس یو وی کار یخ بستہ جھیل میں جا گری۔گوگل کی خاتون ترجمان جولی موزلر نے اس حادثہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ راستوںکی رہنمائی کرنیوالی ویز میپ نا می اپلیکیشن دستیاب معلومات کی بنیاد پر مسلسل اپ ڈیٹ کی جاتی ہے پھر بھی اسکے استعمال کرنیوالے افراد ڈرائیونگ کے دوران اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور موجود موسمی اور دیگر حالات کو بھی مد نظر رکھ کر فیصلے کریں۔ حادثے کے وقت اس علاقے میں بارش اور دھند تھی۔ گوگل کی ترجمان کی طرف سے اس غلطی کی کوئی توجیح پیش نہیں کرسکیں۔ حادثے کے وقت گاڑی میں 3 افراد سوار تھے جومحفوظ رہے۔ عینی شاہدین کیمطابق گاڑی نے چلتے ہو ئے اچانک یوٹرن لیا اور جھیل کی منجمد سطح پر چڑھ گئی اور پھر برف کی تہہ ٹوٹ جانے کے نتیجہ میں پانی میں ڈوب گئی جسے بعد ازاں کھینچ کر باہر نکالا گیا۔