سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی موخر
اسلام آباد..وزارت مذہبی امور نے جمعہ کو ہونے والی حج قرعہ اندازی منسوخ کر دی۔نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے بعد حج قرعہ اندازی منسوخ کی گئی ۔سندھ ہائی کورٹ نے نئی حج پالیسی کے خلاف درخواست پر حج قرعہ اندازی روکنے کے لئے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ سماعت ہونے تک قرعہ اندازی نہ کی جائے۔ وزارت مذہبی امور نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریںاثناءوفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے کہا ہے کہ حج کے تمام معاملات بر وقت مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ حج آپریشن میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ ایسا ہوا تو ذمہ داری ان پر ہوگی جو اس کا باعث بنیںگے۔