استنبول۔۔۔ امریکہ کے صدر ٹرمپ اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں سربراہان کے بات چیت امریکی صدر کی خواہش پر ہوئی ۔بات چیت میں شام کے علاقے عفرین میں شروع کردہ " شاخِ زیتون" فوجی آپریشن کے بارے میں بات چیت کی گئی۔صدر ادگان نے " شاخِ زیتون" فوجی آپریشن اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کی 51 ویں شق کی رو سے اپنے دفاع سے متعلق حاصل حقوق کی روشنی میں کیے جانے سے آگاہ کیا۔