Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینیوں کو ٹرمپ کی دوبارہ دھمکی

ڈیواس۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو ایک مرتبہ پھر دھمکی دی ہے کہ اگر انھوں نے اسرائیل کے ساتھ امن عمل شروع نہیں کیا تو ان کو امریکہ کی طرف سے ملنے والی مالی امداد روک دی جائیگی۔انھوں نے ڈیواس میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو سے ملاقات کی اور اسکے بعد کہا ہے کہ فلسطینیوں نے نائب صدر مائیک پینس سے ان کے حالیہ دورے کے موقع پر ملاقات نہ کر کے امریکہ کی توہین کی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں اور وہ یہ توقع کرتے ہیں کہ فلسطینیوں میں معتدل ذہن کے لوگ امن کے لیے آگے آئیں گے لیکن ساتھ ہی انھوں نے دھمکی آمیز انداز میں خبر دار کیا  کہ ’’ انھوں ( فلسطینیوں ) نے ایک ہفتہ قبل ہی ہمارے نائب صدر سے ملاقات نہ کرکے ہماری توہین کی ہے حالانکہ ہم انھیں امداد کی شکل میں لاکھوں ،کروڑوں ڈالردیتے ہیں۔یہ اَن گنت رقم ہے۔اب انھیں اس وقت تک امدادی رقم نہیں ملے گی ،جب تک وہ اسرائیلیوں کے ساتھ میز پر نہیں بیٹھ جاتے اور امن مذاکرات نہیں کرتے‘‘۔ 
اسے بھی پڑھیں:اردگان اورٹرمپ میں ٹیلی فونک رابطہ

شیئر: