Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ گلیکسی ایس نائن 25 فروری کو متعارف کرایا جائے گا‎

سام سنگ کمپنی کی جانب سے گلیکسی ایس 9 کو کو متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کمپنی اس فون کو 25 فروری کو متعارف کروانے جا رہی ہے اور اس کے لیے باقاعدہ دعوت نامے بھی ارسال کردیئے گئے ہیں۔ فون سے متعلق مصدقہ تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں ہیں البتہ رپورٹس کے مطابق اس فون میں ڈوئل بیک کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا جس میں نئے امیج سنسر شامل ہونگے۔اس اسمارٹ فون کے ساتھ ساتھ کمپنی ایس سیریز کے دو نئے اسمارٹ فونز اور ایس 9 اور ایس 9 پلس بھی متعارف کروانے جا رہی ہے جن کا ڈیزائن ایس 8 جیسا ہی ہوگا البتہ اس میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیئے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:سامسنگ گلیکسی ایس 9 کی تفصیلات سامنے آگئیں

شیئر: