نوکیا 7 پلس کی تفصیلات لیک
ایچ ایم ڈی گلوبل کے نئے اسمارٹ فون نوکیا 7 پلس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر دیا جائے گا۔ فون اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔فون میں 4 جی بی ریم دیا جائے گا۔یہ فون نوکیا کے اسمارٹ فون نوکیا 7 کا ہی بہتر ورژن ہوگا اور اس میں خصوصی طور پر کیمرے کو بہتر بنایا جائے گا۔ اس اسمارٹ فون کو کمپنی آئندہ ماہ بارسلونا میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کروانے جا رہی ہے۔ نوکیا 7 پلس کے ساتھ ساتھ کمپنی نوکیا 9 اور نوکیا 3310 کا فور جی ورژن بھی اس کانفرنس کے موقع پر پیش کرے گی۔